پاکستان
Time 13 جنوری ، 2021

وزیراعظم کے مشیران نیب کےمعاملے پر اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کے بلانےکے باوجود نہ آئے

وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر اور  مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بُلانے کے باوجود قومی احتساب بیورو (نیب)  کے معاملے پر اجلاس میں نہ آئے۔

 مشیر احتساب شہزاد اکبر لاہور میں تھے اور بابر اعوان کے خاندان میں فوتگی ہوگئی تھی، دونوں کی غیر موجودگی کے بعد نیب کے معاملات پر اجلاس بھی نہ ہوسکا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے چیئرمین سینیٹ کے چیمبر میں ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سے نیب کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور نیب حکام کے اثاثوں پر بات ہوئی ہے،چیئرمین سینیٹ کو کہا ہےکہ پارلیمانی طریقہ کار سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

 ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ  شہزاد اکبر نے سینیٹ میں کہا ہےکہ نیب کی تحویل میں دو افراد جان سے گئے، جب کہ نیب کہتا ہے کہ کوئی شخص نہیں مرا،شہزاد اکبر اور نیب کے بیان میں تضاد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کے معاملے پر دوبارہ اجلاس ہوتے رہیں گے،چاہتا ہوں کہ نیب کے معاملے پر اتفاق رائے سے حل نکلے۔

مزید خبریں :