کھیل
Time 14 جنوری ، 2021

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیاں متوقع

ذرائع کے مطابق حسن علی، سعود شکیل اور روحیل نذیر ٹیسٹ اسکواڈ کے مضبوط امیدوار ہیں— فوٹو: فائل

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں چار سے پانچ تبدیلیاں متوقع  ہیں۔

ذرائع کے مطابق حسن علی، سعود شکیل اور روحیل نذیر ٹیسٹ اسکواڈ کے مضبوط امیدوار ہیں۔

 ذرائع کے مطابق حارث سہیل، شان مسعود، سہیل خان، محمد عباس کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد کا اسکواڈ میں شامل ہونا دشوار ہے، روحیل نذیر کو شامل کرنےکی رائے سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فاسٹ بولرز کیلئے روٹیشن پالیسی اور فارمیٹ مخصوص رکھنے پر بھی صلاح مشورہ کی گئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق مشاورت کا سلسلہ کل بھی جاری رہے گا ، اسکواڈ کا اعلان جمعہ کو ہوگا۔ پاکستان  جنوبی افریقا کیخلاف ہوم سیریز کھیلے گا۔

مزید خبریں :