14 جنوری ، 2021
نوشہرہ میں بی آر ٹی منصوبے کا سیکیورٹی گارڈ دو کلاشنکوف تھامے کئی گھنٹوں تک ہوائی فائرنگ کرتا رہا۔
ڈی پی او نوشہرہ نجم الحسنین کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے علاقے پبی میں نوجوان کی ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا تھا جس کے بعد پولیس نے مقامی افراد کی مدد سے 3گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ملزم کو قابو کیا اور دو کلاشنکوف اور کارتوس قبضے میں لے لیے، ملزم کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم طیب رحمان نشے کا عادی ہے اور بی آر ٹی منصوبے میں سیکورٹی گارڈ ہے۔
پولیس کی اتبدائی تفتیش کے مطابق ملزم آئس کا نشہ کرتا ہے، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔