عامر خان ہر سال امیتابھ کی بیٹی کو خط کیوں بھیجھتے تھے؟

ابھیشیک بچن کے مطابق  شویتا سلمان کے علاوہ عامر خان کی بھی بہت بڑی مداح ہیں،فوٹو: فائل

شویتا بچن کا تعلق ایسے خاندان سے ہے جہاں بالی وڈ فلم انڈسٹری کے بڑے نام موجود ہیں جن میں والد امیتابھ بچن، والدہ جیابچن، بھائی ابھیشیک بچن اور بھابی ایشوریا رائے بچن شامل ہیں۔

تاہم شویتا بچن خود کن اداکاروں کی مداح ہیں اس حوالے سے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف ہوا ہے،انٹرویو میں ان کے بھائی ابھیشیک بچن بھی موجود تھے۔

شویتانے بتایا کہ جب سلمان خان کی فلم 'میں نے پیار کیا' آئی تو اس وقت وہ لندن کے بورڈنگ اسکول میں تھیں اور انہیں وہ فلم بہت پسند آئی اور انہوں نے بھائی ابھیشیک سےکہا کہ وہ ان کے لیے'فرینڈ' کیپ لے کر آئیں جو سلمان نے فلم میں پہن رکھی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھیشیک میرے لیے ممبئی سے بہت ساری کیپس لےکر آئے، اور میں اس کیپ کو تکیے کے نیچے رکھ کر سوتی تھی۔

ابھیشیک بچن نے بتایاکہ شویتا سلمان کے علاوہ عامر خان کی بھی بہت بڑی مداح ہیں اور عامر خان کو بھی اس کا علم ہے اور وہ شویتا کی ہر سالگرہ پر اس کو خط لکھتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب وہ دونوں امریکا میں زیرتعلیم تھے تو شویتا نے مجھے لیموزین بک کرانے کو کہا جسے لے کر وہ ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ڈرائیو کرکے شاہ رخ خان اور عامر خان کا لائیوشو دیکھنے گئی تھیں۔

مزید خبریں :