کترینہ کے طویل عرصے بعد رقص پر ساتھی اداکار نےکیا تبصرہ کیا ؟

کترینہ کیف کی طویل عرصے بعد رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے،فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی طویل عرصے بعد رقص کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

 انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کترینہ کیف نے ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ اپنی آنے والی فلم 'فون بھوت' کے رقص کے لیے ریہرسل کررہی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں کترینہ نے لکھا ہے کہ ایک طویل عرصے بعد ہم رقص کررہے ہیں۔


فلم میں ان کے ساتھی اداکار ایشان کھتر نے ویڈیو پر کمنٹ کیا ہے کہ ' پنجیری پاور'،  ساتھ ہی انہوں نے بھوت کی ایموجی بھی شامل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم فون بھوت ایک کامیڈی ہارر فلم ہے جو رواں سال تیار ہوجائے گی۔

مزید خبریں :