14 جنوری ، 2021
پنجاب کے صوبائی وزیر اسلم اقبال نے لاہور کے کچرے کا ملبہ پچھلی حکومت پر ڈال دیا۔
اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ صفائی کے لیے لوگوں کی جیبوں کی صفائی کی گئی، ماضی کے حکمران لاہور سے نہیں، اپنی جیب سے مخلص تھے۔
انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے آپ نے دھیلے کی کرپشن کی، ہم تو کہتے ہیں آپ نے اربوں کھربوں کی کرپشن کی، معاہدے کے قواعد کے تحت ایل ڈبلیو ایم سی نے مشینیں اپنے قبصے میں لیں۔