پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

سلیم مانڈوی والا کا نیب سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام حقائق سینیٹ میں لانے کا اعلان کردیا۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ان کے خلاف ریفرنس کی خبریں چل رہی ہیں، دلچسپ بات ہے کہ ترجمان نیب خبروں کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنس کے معاملے پر نیب راولپنڈی اور ہیڈکوارٹرز کے مؤقف میں تضاد ہے، نیب سے متعلق حقائق کل سینیٹ میں رکھیں گے۔

مزید خبریں :