پاکستان
Time 14 جنوری ، 2021

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

برطانوی ارکانِ پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

رکن لیبر پارٹی سارہ اوون نے کہا کہ بھارتی فوجی، خواتین کو اُن کی دہلیز پر ہراساں کر رہے ہیں، ان کی عصمتوں پر حملے کر رہے ہیں۔

رکن پارلیمنٹ جیمز ڈیلی بولے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

جان اسپیلر نے کہا کہ بھارت کشمیر کی آبادی کی ہئیت بدل رہا ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں۔

رکن لیبر پارٹی نازشاہ نے عالمی اداروں، حکومتوں اور لیڈرز سے بھارت کو کشمیریوں کی نسل کشی سے روکنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا۔

دارالعوام میں مقبوضہ کشمیر پر بحث میں ایک برطانوی وزیر اور دس ارکانِ پارلیمنٹ نے حصہ لیا اور مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی بے بسی کا پردہ چاک کیا۔

مزید خبریں :