Time 15 جنوری ، 2021
پاکستان

ملک میں کورونا کے باعث مزید 45 افراد انتقال کر گئے

پاکستان میں عالمی وبا کورونا سے مزید 45 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2417 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40359 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2417 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 46 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10863 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 14338 تک جا پہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34169 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2072 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 469306 ہو گئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 231953 ہوگئی ہے جب کہ 3755 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 147953 ہے اور 4370 افراد وائرس میں مبتلا ہو کر جان سے جا چکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18515 اور ہلاکتیں 189 ہو چکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 62719 اور 1762 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8567 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 237 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4882 اور 101 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 39749 ہے اور اب تک 449 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :