دنیا
Time 15 جنوری ، 2021

انڈونیشیا میں خوفناک زلزلہ، عمارتیں ملبے کا ڈھیر، 42 افراد جاں بحق

انڈونیشیا کےجزیرے سولاویسی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سے زمین لرز اٹھی، متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

ہوٹل، گورنر کا دفتر، مقامی ائیرپورٹ، شاپنگ مال سمیت متعدد عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا،حکام نے 42افراد کی ہلاکتوں اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں آج صبح 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز مامجو شہر سے 36 کلومیٹر دور 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے لینڈ سلائیڈنگ ،سڑکوں پر دراڑیں بھی پڑ گئیں،حکام نے طاقتور آفٹر شاکس آنے کا خطرہ ظاہر کررکھا ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ  درجنوں عمارتیں گرگئیں اور پل تباہ ہوگئے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو کر رہ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی جس سے کئی اسپتالوں کی عمارتیں بھی گرگئیں جس کے نتیجے میں عملہ اور مریض ملبے تلے دب گئے۔

مزید خبریں :