نور بخاری کا خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے ساتھ کیسا رشتہ ہے؟

فوٹو: فائل

پاکستان شوبز انڈسٹری سے راہیں جدا کرنے والی سابقہ اداکارہ اور  میزبان نور بخاری نے اپنے اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے درمیان تعلق کے بارے میں بتایا ہے۔

سابقہ اداکارہ نے چند سال قبل شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہہ دیا تھا اور وہ اپنے اس روحانی سفر میں وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور  خاتون اوّل بشریٰ بی بی سے رہنمائی حاصل کرتی رہی ہیں۔

—اسکرین گریب

اب حال ہی میں نور بخاری نے اپنے اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کے درمیان تعلق کے حوالے سے بتایا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سوال و جواب کے سیشن کے دوران نور بخاری کے ایک مداح نے سوال کیا کہ 'آپ کا وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ کیسا رشتہ ہے؟ میں ایک روحانی شخصیت ہونے کے ناطے ان کی عزت کرتی ہوں'۔

نور بخاری نے مداح کے اس سوال کا جواب دیا اور بتایا کہ 'خاتون اوّل بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں'۔

خیال رہے کہ نور بخاری نے ولی حامد خان سے طلاق کے بعد اپنے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کی ہے۔  

مزید خبریں :