ناخن چبانے کی عادت آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

فوٹو: فائل

ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار لوگ موجود ہوں گے جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور یہ عادت چھڑوانا بے حد مشکل ہوتا ہے۔

ناخن چبانے کی عادت کے بارے میں سن کر ہم سب کے دماغ میں بھی صرف ایک ہی بات آتی ہے کہ متاثرہ شخص ضرورت سے زیادہ سوچتا ہے یا اس میں خود اعتمادی کی کمی ہے لیکن حقیقت اس سے کچھ الگ ہے۔

آج ہم آپ ناخن چبانے والوں کی شخصیت سے متعلق چند دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے۔

1۔ ہر چیز درست کرنے والے

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

ناخن چبانے والے زیادہ تر لوگوں کی شخصیت میں ہر چیز صحیح طریقے سے کرنے کا عنصر شامل ہوتا ہے، ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ یہ جو بھی کام کریں وہ بلکل ٹھیک ہو۔

2۔ بے صبرے

فوٹو: فائل

ناخن چبانے کے عادی لوگوں کی شخصیت بے صبری ہوتی ہے اور انہیں کسی بھی حوالے سے انتظار کرنا مشکل لگتا ہے۔

3۔ اپنے آپ سے ناخوش

فوٹو: بشکریہ برائٹ سائڈ

ایسے شخص جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے وہ اکثر اپنے آپ سے نا خوش ہوتے ہیں کیونکہ وہ ہر چیز درست کرنا چاہتے ہیں اور اگر ایسا نہ ہو تو وہ اپنے آپ سے مایوس اور ناخوش ہو جاتے ہیں۔

4۔ نفسیاتی بیماری

فوٹو: فائل

ناخن چبانے کی عادت کا تعلق 'اوبزیسو کمپلسو ڈس آرڈر 'سے بھی ہو سکتا ہے یہ ایک ایسی نفسیاتی بیماری ہوتی ہے جس میں آپ ایک چیز کو بار بار کر رہے ہوتے ہیں اور اس عادت سے چھٹکارا پانا نا ممکن سا لگتا ہے۔

مزید خبریں :