’بکنی‘ پہننے کی وجہ سے فلم میں کام سے انکار کیا، بالی وڈ چھوڑنے والی اداکارہ کا انکشاف

اداکارہ عائشہ جھلکا نے متعدد دسپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے جس میں ’جو جیتا وہ سکندر‘، ’کھلاڑی‘ ، ’ مقدر‘، ’چاچی 420‘ سمیت کئی شامل ہیں— فوٹو:فائل 

ماضی کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکا نے انکشاف کیا ہے کہ کئی فلموں کی پیشکش ہوئی جن میں کام سے انکار پر آج بھی ملال ہے۔

اداکارہ عائشہ جھلکا نے متعدد دسپرہٹ فلموں میں کام کیا ہے جس میں ’جو جیتا وہ سکندر‘، ’کھلاڑی‘ ، ’ مقدر‘، ’چاچی 420‘ سمیت کئی شامل ہیں۔

اداکارہ نے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا ہے اور کم ہی ٹی وی اسکرین پر نظر آتی ہیں۔

اداکارہ نے حالیہ ایک انٹرویو میں بتایا کہ کیرئیر میں متعدد اچھی فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن انکار کیا جس کا آج بھی ملال ہے۔ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم ’پریم قیدی‘ میں بھی کام کی پیشکش ہوئی تھی لیکن اس فلم میں کام کرنے سے انکار ’بکنی‘ پہننے کی وجہ سے کیا تھا کیونکہ پہلا ہی سین بکنی میں فلمایا جانا تھا۔

اداکارہ نے شادی کے بعد فلمی دنیا کو خیرباد کہنے کے اپنے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ بالی وڈ کی پارٹیوں اورشوز میں جانا پسند ہی نہیں ہے۔

مزید خبریں :