جان ابراہم کے مسلز یا گوگل میپ؟

جان ابراہم ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ستیا میوا جیاتی 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ ایکشن فلم ہے— فوٹو:فائل 

بالی وڈ اداکارہ جان ابراہم کے مسلز کی تصویر وائرل ہوگئی۔

جان ابراہم ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ستیا میوا جیاتی 2‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور یہ ایکشن فلم ہے۔

اداکار جان ابراہم نے فلم کی شوٹنگ کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے بازو کے مسلز نظر آرہے ہیں اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’یہ ہاتھ نہیں جان ابراہم کا ہتھوڑا ہے‘۔


اداکار کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مذاح کا سلسلہ چل نکلا ہے اور ایک صارف نے ان کے بازو کے مسلز کو ’گوگل میپ‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے ان کے بازو کے مسلز کو ’گوگل میپ‘ قرار دیا— فوٹو: جان ابراہم انسٹاگرام آفیشل

ایک اور صارف نے کہا کہ یہ نظر آنے والی رگیں خون کے ٹیسٹ کیلئے ٹھیک ہیں۔

خیال رہے کہ اس پوسٹ کے ساتھ ہی اداکار نے فلم کی نمائش کی تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے اور یہ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :