دنیا
Time 15 جنوری ، 2021

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کورونا ویکسین لگوالی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کورونا ویکسین لگوالی۔

ترک میڈیا کے مطابق دارالحکومت انقرہ کے سٹی اسپتال میں ترک صدر کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔

ترکی میں چینی کمپنی کی تیار کی گئی ویکسین عوام کو دیے جانے کا عمل جاری ہے اور پہلے مرحلے میں ڈھائی لاکھ ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگائی گئی ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کے سینیئر ممبران سب کو یہ ویکسین لگائی گئی ہے۔

انہوں نے دیگر سیاستدانوں سے بھی ویکسین کی توثیق کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید خبریں :