دنیا
Time 15 جنوری ، 2021

امریکا نے شیاؤمی سمیت متعدد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا

چینی اسمارٹ فون کمپنی کی جانب سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ابھی نئے حکم کے ممکنہ نتائج کا جائزہ لیاجارہاہے— فوٹو: ٖفائل

ٹرمپ انتظامیہ نےچینی فوج کے ساتھ روابط رکھنے کے الزامات پر 9 چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

بیجنگ نے اپنے ردعمل میں امریکا پر الزام لگاتے ہوئےکہا ہے کہ وہ بغیر کسی وجہ کے چینی کمپنیوں کیخلاف ریاستی طاقت کا استعمال کررہا ہے۔

امریکی انتظامیہ کے نئے احکامات میں متعدد چینی فرمز کو نشانہ بنایا گیا ہے جن میں چین کی اسٹیٹ آئل کمپنی CNOOC،اسمارٹ فون کمپنی xiaomi اور ٹک ٹاک بھی شامل ہیں۔

چینی اسمارٹ فون کمپنی کی جانب سے الزامات کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ابھی نئے حکم کے ممکنہ نتائج کا جائزہ لیاجارہاہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نےریاستی طاقت کا غلط استعمال کیا اور بلاوجہ چینی کمپنیوں کیخلاف بار بار کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

مزید خبریں :