پاکستان
Time 15 جنوری ، 2021

وزیراعظم پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی خبر لیک ہونے پر برہم

وزیراعظم نے ترجمانوں کے اجلاس کی میڈیا کو خبریں دینے پر پابندی لگا دی— فوٹو:فائل 

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی خبر لیک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے ترجمانوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کی میڈیا کو خبریں دینے پر پابندی لگا دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اجلاس اندرونی مشاورت کیلئے ہوتا ہے، تشہیر کیلئے نہیں، مقصد پارٹی بیانیے کو بہتر بنانا ہوتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترجمانوں کے اجلاس کو لیکر کئی دفعہ غلط خبریں بھی چلا دی جاتی ہیں، وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو اجلاس میں کی باتوں کو میڈیا سے خفیہ رکھنے کی ہدایت کر دی۔

مزید خبریں :