پاکستان
Time 15 جنوری ، 2021

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پہلی بار موسمِ سرما میں سر کیے جانے کا امکان

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو ، موسمِ سرما میں سر کرنے کی تاریخ کل رقم ہونے کا امکان ہے۔

کوہ پیما آج رات منفی 50 ڈگری میں کیمپ تھری میں گزاریں گے۔ رات ایک بجے 10 نیپالی کوہ پیماؤں کی ٹیم کیمپ 4 کےلیے روانہ ہوگی۔

کوئی رکاوٹ نہ آئی توکل دوپہر ایک بجے تک یہ کوہ پیما تاریخ رقم کرسکتےہیں۔

دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیوں میں سے 13 کو موسم سرمامیں سر کیا جاچکا ہے صرف کے ٹو  دنیا کی واحد چوٹی ہے جوموسم سرما میں اب تک سرنہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :