Geo News
Geo News

Time 16 جنوری ، 2021
پاکستان

گوجرہ میں مقامی تاجر کی بینڈ باجے کی گونج میں تدفین

گوجرہ میں مقامی تاجر کو بینڈ باجے کی گونج کے ساتھ دفنا دیا گیا۔

محلہ عبداللہ پور کے رہائشی محمد سردار مغل نے وصیت کی تھی کہ بینڈ باجے کی آواز کے ساتھ اسے سپردخاک کیا جائے۔

وصیت پر عمل کرتے ہوئے لواحیقن نے محمد سردار کو بینڈ باجے بجاتے ہوئے سپردخاک کیا، جنازہ پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔