دنیا
Time 16 جنوری ، 2021

دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

امریکا دنیا بھر میں کورونا سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی جب کہ مجموعی کیسز  2 کروڑ 41 لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر بھارت دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کل کیسز کی تعداد ایک کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ ہے جب کہ ایک لاکھ 52 ہزار سے زائد اموات بھی ہوچکی ہیں۔

برطانیہ میں وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 1280 اور جرمنی میں ایک ہزار 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید خبریں :