دنیا
Time 16 جنوری ، 2021

صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے واشنگٹن چھوڑ دیں گے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو نو منتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے کچھ گھنٹے قبل واشنگٹن چھوڑ دیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی فلوریڈا میں اپنے مارالاگو Mar-a-Lago کلب منتقل ہو جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔

ٹرمپ نے بائیڈن کو اقتدارسونپنے کا وعدہ کیا لیکن بائیڈن کو ابھی تک انتخابات میں جیت کی مبارکباد نہیں دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے 306 جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے تھے۔

مزید خبریں :