جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جینیفر لوپز پرفارم کریں گی

فوٹو: فائل

امریکی صدارتی انتخابات میں کامیاب ہونے والے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب میں معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا اور جینیفر لوپز پرفارم کریں گی۔

نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 20 جنوری کو امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے جب کہ کاملا ہیرس نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی۔

امریکی صدر کی حلف برداری کی تقریب کا انعقاد ورچوئلی کیا جائے گا جس میں لیڈی گاگا امریکا کا قومی ترانہ پڑھیں گی جب کہ گلوکارہ جینیفر لوپز بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کے موقع پر پرائم ٹی وی اسپیشل کی میزبانی اداکار ٹام ہینکس کریں گے۔

خیال رہے کہ نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں خطرے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ 20 جنوری کو دارالحکومت میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کی تعداد میں اضافے کیا جائے۔

پینٹاگون کے مطابق تقریب حلف برداری کے دن 15 ہزار گارڈز مقامی پولیس کی مدد کے لیے موجود ہوں گے۔

مزید خبریں :