16 جنوری ، 2021
لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کا واقعہ شاہدرہ کے علاقے اسلام نگر میں پیش آیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زخمی دکاندار نے موٹر سائیکل سوار ڈاکو کو دبوچ لیا، موٹر سائیکل سوار ڈاکو کے ساتھی نے دکاندار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دکاندار دم توڑ گیا۔