فرحان اختر ساتھی اداکار کی موت پر افسردہ

اداکار اولانو کیوٹن لوکس نے 2013 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم ’فکرے‘ میں بوبی کا کردار ادا کیا تھا— فوٹو:فائل

بالی وڈ فلم ’فکرے‘ کے اداکار اولانو کیوٹن لوکس چل بسے۔

اداکار اولانو کیوٹن لوکس نے 2013 میں ریلیز ہونے والی ہٹ فلم ’فکرے‘ میں بوبی کا کردار ادا کیا تھا۔ 

اس فلم کے پروڈیوسر فرحان اختر نے ٹوئٹ کرکے اداکار  کے انتقال کی خبردی اور دکھ کا اظہار کیا۔

لوکس کی موت کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ساتھی اداکار کی موت پر فلم کی دیگر کاسٹ نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم میں ان کے کردار کو یاد کر کے سرہاا جارہا ہے۔

مزید خبریں :