ہالی وڈ کے ایکشن ہیرو کا ہمشکل کار مکینک سامنے آگیا

اسماعیل یلدرم کی شکل کافی حد تک جیسن اسٹیتھم سے ملتی ہے،فوٹو: انادولو ایجنسی

ترکی میں ہالی وڈ کے معروف ایکشن ہیرو جیسن اسٹیتھم کا ہم شکل کار مکینک سامنے آگیا ہے۔

ترکی کے شہر اناطولیہ کے کار مکینک  اسماعیل یلدرم کو ان دنوں ذرائع ابلاغ میں کافی جگہ مل رہی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ان کی شکل کافی حد تک ہالی وڈ ایکشن فلموں کے معروف برطانوی اداکار جیسن اسٹیتھم سے ملتی ہے۔

جیسن اسٹیتھم کا شمار ہالی وڈ کے معروف ایکشن ہیروز میں ہوتا ہے،فوٹو: فائل

 رپورٹ کے مطابق جیسن اسٹیتھم اپنی آنے والی ایکشن فلم ' فائیو آئیز' کی شوٹنگ کے لیے اناطولیہ آنے والے ہیں۔

اسماعیل یلدرم نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ 'دی مکینک' کے ہیرو  سے ملنا چاہتے ہیں اور اگر انہیں موقع دیا جائے وہ تو وہ فلم میں بھی کام کرنا چاہیں گے۔

مزید خبریں :