پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

کراچی میں زنجیروں سے جکڑا 12 سالہ بچہ برآمد

بچے کو گھر میں روکنے کیلئے پیروں میں زنجیر باندھیں تاہم اس بار بھی زنجیروں سمیت فرار ہو گیا: والدین کا بیان— فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے اطلاع پر ٹاؤن ہال میں موجود زنجیروں سے جکڑے ہوئے 12 سالہ بچے کو تحویل میں لے لیا جبکہ تصدیق کے بعد بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا۔

سینیئر سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ملیر عرفان بہادر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ معمار ٹاؤن ہال میں 12 سالہ بچہ زنجیروں میں جکڑا ہوا ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ بچے کی شناخت سلیم رحمت اللہ کے نام سے ہوئی جس کے بعد بچے کے والدین کو طلب کیا گیا۔

بچے کے والد نے پولیس کو بیان دیا کہ 12 سالہ سلیم رحمت اللہ متعدد بار گھر سے فرار ہو چکا ہے اور اُسے گھر میں روکنے کیلئے پیروں میں زنجیر باندھیں تاہم اس بار بھی زنجیروں سمیت فرار ہو گیا۔

پولیس نے مزید تصدیق کے بعد سلیم رحمت اللہ کو والدین کے سپرد کر دیا۔

مزید خبریں :