Can't connect right now! retry

پاکستان
16 جنوری ، 2021

ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔

ملتان میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا اپوزیشن کے احتجاج پر کہنا تھا کہ  احتجاج ضرور کریں لیکن جمہوری انداز میں احتجاج کریں، 18 جنوری کو پیپلز پارٹی اور ن لیگ حساب دیتی ہے تو 19 کواحتجاج سمجھ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو چندہ جمع کیا وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن اگر مذاکرات کی میز پرآئے گی تب ہی مذاکرات ہوں گے، اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کا کوئی عندیہ موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے قوتیں کام کر رہی ہیں، بھارت ہمارے ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے میں کردار ادا کررہا ہے، چند لوگ مچھ واقعے کو سیاست کیلئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔

خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ نے 19 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی کال دے رکھی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM