دنیا
Time 16 جنوری ، 2021

دنیا کی سب سے بڑی کورونا ویکسینیشن مہم بھارت میں شروع

بھارت بھر میں مقامی سطح پر تیارکی گئی کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین عوام کو لگائے جانے کا عمل شروع کردیا گیا۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملک میں ویکسینیشن کی مہم کا آغاز کیا اور پہلے مرحلے میں ہائی رسک طبی عملے اور عمر رسیدہ افراد کو ویکسین دی جائے گی۔

ویکسین کے دونوں ڈوز دینے کا عمل میں ایک ماہ میں مکمل ہوگا۔

بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارتی مقامی کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین ’کوویکسین‘ کی آج ملک بھر میں ایک لاکھ 91 ہزار سے زائد ڈوز دی گئی ہیں جبکہ یہ ویکیسن 12 ریاستوں میں شہریوں کو لگائی گئی ہے۔

بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین دی جائے گی تاہم جلد بازی میں مقامی ویکسین کی منظوری دینے پرماہرین بھارتی حکومت پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15 ہزار 158 کیس اور 175 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا وائرس کے مجموعی کیس ایک کروڑ 5 لاکھ اور اموات ایک لاکھ52 ہزار سے تجاوز کرچکی ہیں۔

مزید خبریں :