پاکستان
Time 16 جنوری ، 2021

بلاول الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے بجائے اپنی جماعت کی فنڈنگ کا جواب دیں، شبلی

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو الیکشن کمیشن کو دھمکانے کے بجائے اپنی جماعت کی فارن فنڈنگ کا جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ جب سیاست اہلیت کے بجائے وراثت کی بنیاد پر ملے تو یہی حال ہوتا ہے جو آج پی ڈی ایم کا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک دم توڑچکی ہے، ذاتی مفاد کے دفاع کی تحریک میدانوں، مرکزی شاہراہوں سے سمٹ کر گلی محلوں اور تنگ و تاریک چوراہوں تک محدود ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  بلاول صاحب آپ کی سیاست جھوٹ ، فریب اورکرپشن پرمبنی ہے، غریبوں اور مزدوروں کے حقوق کا راگ الاپنے والوں نے پینشنرز تک کو نہیں بخشا، آپ کے وزیر اعلیٰ کے ماتحت محکمہ خزانہ میں سوا 2 ارب کا فراڈ پینشنرز فنڈ میں سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :