شاہد کپور نے اپنی نئی فلم 'جرسی' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا

فوٹو: فائل

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے مقبول اداکار شاہد کپور نے اپنی آنے والی نئی فلم 'جرسی' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

اداکار شاہد کپور نے اپنی فلم 'جرسی' کے حوالے سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی۔

شاہد کپور نے اعلان کیا کہ 'فلم جرسی رواں سال 2021 میں دیوالی کے تہوار کے موقع پر 5 نومبر کو سینیما گھروں کی زینت بنے گی'۔

اداکار نے مزید کہا کہ 'انسانی روح کی فتح، ایک ایسا سفر جس پر مجھے بہت فخر ہے اور یہ ٹیم کے لیے ہے'۔

فلم جرسی میں اداکار شاہد کپور اور مرونل ٹھاکر نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس سے قبل دسمبر 2020 میں شاہد کپور نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے فلم جرسی کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بارے میں بتایا تھا۔

خیال رہے کہ بالی وڈ فلم 'جرسی' تیلگو فلم کا ری میک ورژن ہے اور اس فلم کا نام بھی 'جرسی' ہی تھا، اس فلم میں شاہد کپور نے ایک کھلاڑی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنانے کے لیے انتھک محنت کرتا ہے۔ 

مزید خبریں :