بالی وڈ اداکار کیخلاف ایک شخص کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ درج

اس حوالے سے اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے، فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کے خلاف ایک شخص کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونا میں ایک شخص کی درخواست پر مہیش منجریکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کی درخواست کے مطابق مدعی کی گاڑی مہیش منجریکر کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس پر انہوں نے طیش میں آکر اسے نہ صرف تھپڑا مارا بلکہ گالیاں بھی دیں۔

درخواست گزار شہری کے مطابق  مہیش منجریکر نے اچانک بریک لگادی تھی جس کے باعث اس کی گاڑی اداکار کی گاڑی سے جاٹکرائی لیکن انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے اسے ہی مورد الزام ٹھہرادیا۔

اس حوالے سے اداکار اور فلم ساز مہیش منجریکر کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید خبریں :