پاکستان
Time 17 جنوری ، 2021

براڈ شیٹ کیس کے فیصلے میں ثالثی عدالت نے تمام ذمہ داری نیب پر ڈال دی

براڈ شیٹ کیس میں ثالثی عدالت نے تمام ذمہ داری قومی احتساب بیورو(نیب) کے غلط اقدامات پر ڈالی ہے۔

فیصلے کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے جس کے مطابق نیب نے جان بوجھ کر براڈ شیٹ کو مالی نقصان پہنچانے کی سازش کی۔

مزید پڑھیں

فیصلے میں لکھا ہےکہ غلط فریق سے تصفیے کا معاہدہ کرکے ڈیڑھ ملین ڈالرز ادا کیے گئے جس سے اصل کمپنی کو نقصان پہنچا، جان بوجھ کر لاپروائی برتنے پر نیب کو جرمانہ بھرنا ہوگا۔

خیال رہےکہ سابق صدر پرویز مشرف نے نواز شریف، آصف علی زرداری، بینظیر بھٹو اور دیگر کی پراپرٹیز کا پتہ چلانےکے لیے 1999 میں اثاثہ جات ریکوری سے متعلق برطانوی فرم براڈ شیٹ کی خدمات حاصل کی تھیں.

تاہم نیب کی جانب سے یہ معاہدہ 2003 میں ختم کردیا گیا تھا جس کے خلاف فرم نے ثالثی عدالت میں نیب کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس پر عدالت نے اگست 2016 میں نیب کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید خبریں :