Geo News
Geo News

Time 18 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بینک کے جعلی نمائندے نے اداکارہ ہما نواب کو لاکھوں کا چونا لگادیا

معروف اداکارہ ہمانواب سائبرکرائم کا شکار ہوگئیں۔

 ماضی کی معروف ٹی وی اداکارہ ہما نواب کا کہنا ہے کہ بینک نمائندہ بن کر کال کرنے والے نے اکاؤنٹ بند کرنے کی دھمکی دی۔

اداکارہ نے بتایا کہ نمائندے نے ذاتی تفصیلات پوچھ کر اکاونٹ سے 2 لاکھ روپے نکال لیے۔