18 جنوری ، 2021
بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نے جذبات مجروح کرنے کے الزام لگاکر اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر تاٹھگاتا رائے نے پولیس کو بھارتی بنگالی اداکارہ سایونی گوش کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دی ہے۔
بی جے پی رہنما نے اپنی درخواست میں الزام عائد کیا ہےکہ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک میم شیئر کی تھی جس سے ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
بی جے پی رہنما کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی اس حرکت پر بنگلورو میں بھی ان کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرائی گئی ہے۔
اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ وہ میم 6 سال پرانی 2015 کی تھی اور وہ انہوں نے پوسٹ نہیں کی۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا تھا جس کے بعد ہیکر نے اس پوسٹ کو اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔