اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر فواد چوہدری، علی زیدی سمیت 154 ارکان اسمبلی معطل

الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور علی زیدی سمیت 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست میں کُل 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن نے تین سینیٹرز ، 48 ارکان قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 52، سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختونخوا کے 26 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فواد چوہدری ، علی زیدی اور ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی رکنیت بھی معطل کی ۔

الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ ، علی نواز اعوان، مہناز اکبر عزیز، روہیل اصغر، عامر لیاقت حسین، خالد مقبول صدیقی، مائزہ حمید ، شاندانہ گلزار ، شزہ اطمہ کی رکنیت بھی معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن نے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری نثار علی خان ، حامد یار حراج ، ہاشم ڈوگر ، سردار اویس لغاری کی رکنیت بھی معطل کر دی۔

الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی تیمور تالپور ، رکن خیبر پختونخوا اسمبلی کامران خان بنگش ، رکن بلوچستان اسمبلی سردار محمد رند کی رکنیت بھی معطل کردی۔ 

مزید خبریں :