کاروبار
Time 18 جنوری ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ

150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 بارہ ہزار 550 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 12 بارہ ہزار 550 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 128  روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 493 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 5 ڈالر اضافے سے 1834 ڈالر فی اونس ہے۔