کیا میں ملنسار نہیں ہوں ؟ شاہ رخ کا اپنی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز سے سوال

شاہ رخ، جے مہتا اور جوہی چاؤلہ کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے مشترکہ مالک ہیں،فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ جوہی چاؤلہ کے شوہر اور انڈین پریمیئرلیگ ( آئی پی ایل )کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک جے مہتا آج اپنی 59 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

جے مہتا کی سالگرہ پر کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جے مہتا کی مختلف تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں  سے ایک میں وہ آئی پی ایل ٹیم کے بقیہ  شریک مالکان اہلیہ جوہی چاؤلہ اور  شاہ رخ خان کے ساتھ موجود ہیں۔

 کلکتہ نائٹ رائیڈرز  کی جانب سے جے مہتا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے اور ساتھ ہی انہیں اپنی ٹیم کا سب سے زیادہ ملنسار اور شریف آدمی بھی کہا ہے۔

شاہ رخ خان نے  کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے جے مہتا کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے تاہم ازراہ مذاق انہوں نے لکھا ہے کہ کیا میں ملنسار نہیں ہوں؟ تو کیا ہوں؟

مداحوں کی جانب سے شاہ رخ کی اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :