18 جنوری ، 2021
سکھر میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیو لیبر سٹی کا افتتاح کر دیا۔
تقریب کے دوران مزدوروں میں مفت فلیٹ الاٹ کیے گئے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایک کروڑ ملازمتوں کا دعویٰ کرنے والوں نے ڈھائی سال میں ایک کروڑ افراد کو بے روزگار کردیا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنا گھر ریگولرائز کرادیا، سیکڑوں افراد کو بے گھر کردیا۔