Time 18 جنوری ، 2021
انٹرٹینمنٹ

سابقہ اداکارہ ثناء خان شوہر مفتی انس کی مشکور کیوں؟

گزشتہ سال ثناء خان نے شوبر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مفتی انس سے شادی کی تھی— فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے شوہر مفتی انس سید کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ادکارہ فلمی دنیا کو خیرباد کہنے کے بعد سوشل میڈیا پر فعال ہیں اور گاہے بگاہے اپنی زندگی سے متعلق چیزیں پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔

ثناء خان نے حال ہی میں اپنی تصاویرپوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ جو بھی اچھا کریں لوگ نوٹس نہیں کرتے اور یہ کوئی معنیٰ نہیں رکھتا لیکن اللہ نوٹس کرتا ہے جومعنیٰ رکھتا ہے۔


انہوں نے لکھا کہ انس سید کا شکریہ جنہوں نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا اور ہر معاملے میں مجھے آگے بڑھنے میں مدد کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال ثناء خان نے شوبر چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد انہوں نے مفتی انس سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں :