18 جنوری ، 2021
معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو خاتون کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ تھپڑ مارنے کی وجوہات بھی تاحال سامنے نہیں آسکی ہیں۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کے تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ اس حوالے سے مفتی قوی کا فی الحال ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ تھپڑ مارنے والی خاتون حریم شاہ ہیں۔