Time 18 جنوری ، 2021
پاکستان

حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کا اعتراف کرلیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاستا ہے کہ خاتون مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مار رہی ہیں اور وہ بس اچانک ہڑ بڑا اٹھتے ہیں۔

خاتون کے حوالے سے چہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب حریم شاہ نے خود ہی اعتراف کرلیا ہے۔


حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔

مزید خبریں :