18 جنوری ، 2021
ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔
بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔
اب ٹک ٹاک گرل نے مفتی عبدالقوی کے ساتھ نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ بال سنوارتے ہوئے ویڈیو بنارہی ہے اور مفتی قوی اپنے تعلیم کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ مدینہ منورہ اور جامعۃ الازہر سے کورس کیے ہیں۔