Time 18 جنوری ، 2021
پاکستان

تحریک انصاف نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا، احسن اقبال

ن لیگی رہنما احسن اقبال کہتے ہیں کہ تحریک انصاف نے اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ کو الیکشن کمیشن سے چھپایا۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہنڈی سے بھی رقوم منگوائیں،اسکروٹنی کمیٹی میں غیر ملکی فنڈنگ تسلیم کی، تحریک انصاف نے پیسہ استعمال کیا تو اس کا جواب بھی دینا ہوگا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ن لیگ کے الزامات مسترد کر دیے اور کہا کہ لگتا ہے کل کا احتجاج این آر او لینے کی ایک اور کوشش ہے، بلاول سمجھدارہیں وہ کل الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج میں نہیں آرہے۔

مزید خبریں :