19 جنوری ، 2021
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن دو بار این آر او لینے والے کرپٹ عناصر کی امامت میں احتجاج کرنے جا رہی ہے، وہ الیکشن کمیشن کے جس چیئرمین کے خلاف احتجاج کرنے جارہی ہے وہ عام انتخابات میں تھے ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کریں گے اور عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے صرف تختیاں لگائیں، اپوزیشن کرپٹ عناصر کی پیروی میں جمہوریت کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں۔