Time 19 جنوری ، 2021
پاکستان

جعلی آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار، نازیبا تصاویر برآمد

فائل فوٹو

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا، اس دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایک لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنےکی دھمکیاں دے رہا تھا، متاثرہ خاندان کی درخواست پر ملزم سے لڑکیوں کے نازیبا تصاویربرآمد کی ہیں۔

عدالت نے ملزم کو 21 جنوری تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

مزید خبریں :