ثناء خان نے شوہر مفتی انس کو تحفے میں کونسا اسمارٹ فون دیا؟

سابقہ ادکارہ ثناء خان بالی وڈ کو خیرباد کہنے کے بعد خوشگوار اذدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی شادی کو 2 ماہ مکمل ہوچکے ہیں— فوٹو:فائل

بالی وڈ کو خیرباد کہنے والی اداکارہ ثناء خان نے شوہر مفتی انس سید کو موبائل فون کا تحفہ دے دیا۔

سابقہ ادکارہ ثناء خان بالی وڈ کو خیرباد کہنے کے بعد خوشگوار اذدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کی شادی کو 2 ماہ مکمل ہوچکے ہیں۔ 

ثناء خان نے شادی کے دو ماہ مکمل ہونے کی خوشی میں شوہر انس سید کو موبائل فون کا تحفہ دیا ہے اور اس کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری میں لگائی ہے۔

— فوٹو: سوشل میڈیا 

سابقہ اداکارہ کے شوہر مفتی انس نے اہلیہ سے تحفہ ملنے پر ’جزاک اللہ‘ کہا۔

اداکارہ نے شوہر کو اینڈرائڈ موبائل ’ون پلس 8ٹی‘ تحفے میں دیا ہے جس کی مالیت 42 ہزار بھارتی روپے ہے۔

مزید خبریں :