Time 20 جنوری ، 2021
پاکستان

بہاولنگر میں پولیس اہلکار کی گھر میں گھس کر بیٹے کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی

ملزم پولیس اہلکار پڑوسی ہے جو چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس پر اسے منع کیا تو اس نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی: خاتون کا الزام— فوٹو:فائل

پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر خاتون کو بیٹے کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزم پولیس اہلکار پڑوسی ہے جو چھیڑ چھاڑ کرتا تھا جس پر اسے منع کیا تو اس نے گن پوائنٹ پر زیادتی کی۔

خاتون کے مطابق پولیس اہلکار نےگھر میں گھس کر بیٹے کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

خاتون نے الزام لگایا کہ پولیس نےملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا اور وہ دندناتا پھر رہا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عبوری ضمانت پر ہے، ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ 

پولیس کے مطابق میرٹ پرتفتیش کی جارہی ہےمتاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید خبریں :