’’تھیلیسیمیا کے بچوں کوخون عطیہ کرکے ذمہ داری کاثبوت دینا چاہیے‘‘

فوٹو:بشکریہ انسٹاگرام

مشہور ماڈل اور اداکارہ جیا علی کا کہنا ہے کہ تھیلیسیما کے شکار بچے ہماری ہمدردی کے مستحق ہیں بلکہ خون کی کمی کے شکار بچوں کوخون عطیہ کرکے ذمہ داری کاثبوت دینا چاہیے۔

اداکارہ جیا علی نے پشاورمیں فرنٹیر فاؤنڈیشن کا دورہ کیا جہاں وہ تھیلیسیماکے مرض میں مبتلا بچوں سے ملیں اور انہیں پھول پیش کیے۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے جیا علی کا کہنا تھا کہ خون کی کمی کے شکار بچوں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ان بچوں کو خون عطیہ کرکے ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہے کیونکہ یہ بچے ہمارے ہی خون سے زندہ ہیں۔

مزید خبریں :