دنیا
Time 21 جنوری ، 2021

جوبائیڈن اور کمالہ نے ٹوئٹر کا مورچہ بھی سنبھال لیا، پہلی ٹوئٹس میں کیا کہا؟

فائل فوٹو

امریکی صدر اور نائب صدر  نے اپنے منصب کا حلف اٹھاتے ہی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا مورچہ بھی سنبھال لیا۔

اپنی پہلی ٹوئٹ میں جوبائیڈن نےکہا کہ جس بحران کا ہمیں سامنا ہے اس میں ضائع کرنے کے لیے کوئی وقت نہیں ہے اسی وجہ سے آج اوول آفس سنبھال لیا ہے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ میں فوری طور پر چار کام کرنے کے لیے مستعد ہو چکا ہوں، ان میں کورونا وبا کا خاتمہ، عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا،،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا اور نسلی مساوات کو فروغ دینا شامل ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں پہلی بار نائب صدر کے منصب کو سنبھالنے والی خاتون نائب صدر کمالہ ہیرس نے اپنی پہلہ ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ ’خدمت کے لیے تیار ہیں‘۔


مزید خبریں :