پاکستان
Time 21 جنوری ، 2021

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق 21 جنوری سے ہو گا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 8.49 سے بڑھا کر 9.42 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 8.04 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 7.77 سے بڑھا کر 7.97 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ بہبود سیونگس سرٹیفیکیٹس پر شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کر دیا گیا ہے، اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر11.28 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ پر بھی شرح منافع 10.32 سے بڑھا کر 11.28 فیصد کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شارٹ ٹرم سیونگس سرٹیفیکیٹس پر بھی شرح منافع بڑھا دیا گیا ہے اور 3 ماہ کی مدت کے لے شرح منافع 6.76 فیصد سے کر دیا گیا ہے جبکہ 6 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.82 فیصد مقرر کر دیا گیا ہے اور 12 ماہ کا شرح منافع 6.80 سے 6.92 فیصد کر دیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق سیونگس اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.5 فیصد برقرار رہے گی۔

مزید خبریں :